بھارت سندھ جہلم اورچناب کا پانی چرارہا ہے کشمیرکمیٹی

اس معاملے میںکسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے،بھارت کوروکاجائے،حکام کو ہدایت.


Numainda Express October 10, 2012
بھارت مقبوضہ کشمیرمیں کئی ڈیم بنا چکا ہے اور دوسرے ڈیم زیر تعمیر ہیں ،کمیٹی کو بریفنگ ۔ فوٹو/فائل

پانی پاکستان کی معیشت کیلیے نہایت ضروری ہے۔بھارت کسی نہ کسی بہانے انڈس واٹرٹریٹی کے تحت پاکستان کے حصہ میں آنے والے دریائوںسندھ،جہلم اورچناب کا پانی چرارہاہے۔

اسے روکا جائے اورکسی قسم کی غفلت نہ کی جائے۔ان خیالات کاا ظہار گزشتہ روز پارلیمنٹ ہائوس میں پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی برائے کشمیرکے اجلاس میںکمیٹی کے ممبران نے کیا۔اجلاس مقبوضہ کشمیرمیں بننے والے بھارتی ڈیمزکے بارے میں منعقدہوا۔ چیئرمین مولانافضل الرحمن نے صدارت کی۔ اجلاس میںکمیٹی ممبران کے علاوہ وفاقی وزیرامورکشمیروگلگت بلتستان منظور احمدوٹو،سیکریٹری وزارت کشمیرکامران قریشی، ایڈیشنل سیکریٹری حامدعلی خان کے علاوہ وزارت خارجہ اور پانی وبجلی کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

وزیراعظم کے مشیرکمال مجیداللہ اوران کی ٹیم نے کشمیرکمیٹی کوبتایاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میںکئی ڈیم بناچکاہے اوردوسرے ڈیم زیر تعمیر ہیں۔ انھوں نے ان ڈیمزکے بارے میںکمیٹی کوسندھ طاس معاہدہ کے حوالے سے بریفنگ دی۔کشمیرکمیٹی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پانی پاکستان کی زراعت اورصنعت کیلیے نہایت ضروری ہے۔بھارت کشمیریوںکے نام پرڈیم بنارہاہے مگربجلی خود لے جاتاہے۔اس معاملے میںکسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔پروایکٹوپالیسی اختیارکی جائے جن افسران نے غفلت کی ہے ۔ان کے خلاف جوکارروائی کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں