افغانستان سے امریکی انخلا نہ ہونے پرامن مذاکرات سست روی کاشکار

افغانستان میں ایساف فوجوں کورکھنےکےنتیجےمیں افغان طالبان اورکابل حکومت کےمابین امن عمل سست روی کا شکار ہوگیا ہے، ذرائع


نوید معراج April 19, 2015
افغانستان میں ایساف فوجوں کورکھنے کے نتیجے میں افغان طالبان اورکابل حکومت کے مابین امن عمل سست روی کا شکار ہوگیا ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD: افغان طالبان نے کابل کوبتا دیا ہے کہ افغانستان میں تقریباً 10 ہزار امریکی فوجیوں کورکھنے کے فیصلے سے جاری امن مذاکرات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

امن مذاکرات میں ہونیوالی پیشرفت سے باخبرذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ افغانستان میں ایساف فوجوں کورکھنے کے نتیجے میں افغان طالبان اورکابل حکومت کے مابین امن عمل سست روی کا شکار ہوگیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ افغان طالبان نے کابل حکومت سے وضاحت مانگی ہے کہ بتایا جائے کہ ایساف کے افغانستان سے انخلا کے سابقہ فیصلے کے بعد امریکی فوجی کیوں رکھے جائیں گے ۔افغان طالبان نے غیرملکی فوجوں کی موجودگی پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے اشرف غنی حکومت سے امریکی کردار سے متعلق سوالات اٹھانے کے علاوہ افغانستان سے ایساف فورسزکے مکمل انخلاء کا ٹھوس ٹائم فریم مانگا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |