افغانستان سے امریکی انخلا نہ ہونے پرامن مذاکرات سست روی کاشکار

افغانستان میں ایساف فوجوں کورکھنےکےنتیجےمیں افغان طالبان اورکابل حکومت کےمابین امن عمل سست روی کا شکار ہوگیا ہے، ذرائع

افغانستان میں ایساف فوجوں کورکھنے کے نتیجے میں افغان طالبان اورکابل حکومت کے مابین امن عمل سست روی کا شکار ہوگیا ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD:
افغان طالبان نے کابل کوبتا دیا ہے کہ افغانستان میں تقریباً 10 ہزار امریکی فوجیوں کورکھنے کے فیصلے سے جاری امن مذاکرات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔


امن مذاکرات میں ہونیوالی پیشرفت سے باخبرذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ افغانستان میں ایساف فوجوں کورکھنے کے نتیجے میں افغان طالبان اورکابل حکومت کے مابین امن عمل سست روی کا شکار ہوگیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ افغان طالبان نے کابل حکومت سے وضاحت مانگی ہے کہ بتایا جائے کہ ایساف کے افغانستان سے انخلا کے سابقہ فیصلے کے بعد امریکی فوجی کیوں رکھے جائیں گے ۔افغان طالبان نے غیرملکی فوجوں کی موجودگی پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے اشرف غنی حکومت سے امریکی کردار سے متعلق سوالات اٹھانے کے علاوہ افغانستان سے ایساف فورسزکے مکمل انخلاء کا ٹھوس ٹائم فریم مانگا ہے۔
Load Next Story