کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 2اہلکاروں سمیت5 افراد ہلاک
ایئرپورٹ کے علاقے ٹرمینل گراؤنڈ مادام اپارٹمنٹ کے قریب پارک میں پراسرار فائرنگ سے سب انسپکٹراظہر حسین جعفری ہلاک
MIRPUR:
شہرکے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2پولیس اہلکاروں سمیت5 افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سرجانی سیکٹر 36/Bلیاری ایکسپریس وے مکان نمبر635کے رہائشی پولیس کے ہیڈکانسٹیبل40سالہ غلام رسول کونامعلوم ملزمان نے گھرکے قریب فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے ،مقتول سرجانی ٹاؤن تھانے میں ہیڈ محررہے۔
ایئرپورٹ کے علاقے ٹرمینل گراؤنڈمادام اپارٹمنٹ کے قریب پارک میں پراسرار فائرنگ سے سب انسپکٹراظہر حسین جعفری ہلاک ہوگیا۔ذرائع کے مطابق مقتول پرجس وقت فائرنگ کی گئی وہ پارک میں بیٹھااپنی بیوی سے بات چیت کر رہاتھا۔مقتول کی اہلیہ نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا ہے کہ وہ اظہر کی دوسری بیوی ہے اور مادام اپارٹمنٹ میں رہائش پزیرہے ، واقعے کے وقت وہ اپنے شوہر سے بات چیت کررہی تھی کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان آئے اورفائرنگ کردی،واقعے کی اطلاع ملنے پر اظہر جعفری کی پہلی بیوی اوردوبچے بھی تھانے پہنچ گئے۔
لیاقت آباداسرائیل چوک پرنامعلوم افرادکی فائرنگ سے اے ایس آئی لیاقت زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق لیاقت کولیاری گینگ وار کا ملزم عرفان نیولا نے قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔اورنگی ایم پی آرکالونی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے65سالہ جاویدہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق وقوعہ کے وقت جاویداپنے پبلک کال آفس (پی سی او) پربیٹھاہواتھاکہ نامعلوم افرادآئے اورفائرنگ کر کے فرارہوگئے جس سے جاویدموقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
کورنگی ضیا کالونی میں بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی کوہلاک کردیا ،ایس ایچ او خان محمد شیخ نے ایکسپریس کو بتایا کہ ضیا کالونی سیکٹر 32-A کے مکان نمبر D/30 میں جمعے اورہفتے کی درمیانی شب22 سالہ اختر حسین کو اس کے بڑے بھائی لال خان نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا اور فرار ہوگیا ، واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے۔کورنگی ساڑھے 3 نمبر پر فائرنگ سے35سالہ طارق سمیع زخمی ہوگیا۔
جیکسن میں 2 گروپوں کے درمیان تصادم میں 4 افراد سعید الرحمن، قادر خان ،عبدالغنی اور غلام رسول زخمی ہوگئے۔ملیر میمن گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ مقتول کی شناخت طلعت کے نام سے کر لی گئی۔ علاوہ ازیں فائرنگ سے کورنگی بلال کالونی میں 26 سالہ عدیل ولد اختر زخمی ہو گیا۔