نائجیریا میں پراسرار بیماری نے 18 افراد کی جان لے لی

بیماری میں مبتلا شخص کی نظردھندلا جاتی ہے پھر اپنے حواس کھوبیھٹتا ہے اور 24 گھنٹے میں اس کی موت واقع ہوجاتی ہے


ویب ڈیسک April 19, 2015
عالمی ادارہ صحت اور نائیجریا کے ماہرین بیماری کی نوعیت کا پتہ لگا رہے ہیں تاہم اب تک وہ کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے ہیں فوٹو: فائل

نائیجریا میں پراسرار بیماری نے 18 افراد کی جان لے لی ہے تاہم ماہرین اب تک اس کی وجوہات کا پتہ نہیں لگا پائے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی ریاست اونڈو سے پھیلنے والی یہ بیماری اب گرد و نواح کے علاقوں میں بھی پھیلتی جارہی ہے، اس بیماری میں مبتلا افراد کو پہلے دھندلا دکھائی دینے لگتا ہے پھر سر میں درد ہوتا ہے اور مریض اپنے حواس کھو بیٹھتا ہے، جس کے 24 گھنٹے میں مریض کی موت واقع ہوجاتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت اور نائیجریا کے ماہرین بیماری کی نوعیت کا پتہ لگا رہے ہیں تاہم اب تک وہ کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی افریقی ممالک میں ایبولا کا وائرس تباہی مچا چکا ہے جس کا شکار ہوکر ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |