امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگل کی آگ سے سیکڑوں مکان خاکستر ہزاروں افراد کی نقل مکانی

آگ بجھانے کے لئے ریسکیو آپریشن میں 245 سے زائد فائر فائٹرز حصہ لے رہے ہیں لیکن آگ تیزی سے آبادی کی جانب بڑھ رہی ہے

موسم کے باعث فائر فائٹرز کو آگ بجھانے میں دقت کا سامنا ہے، فوٹو:فائل

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگل میں لگنے والی آگ نے شہری آبادی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا بے جس کی وجہ سے ہزاروں افراد سے اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے ہیں۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلفورنیا کے جنوب میں واقع گزشتہ دنوں پڑنے والے شدید گرمی کے باعث جنگلات میں لگنے والی آگ کو بھجانے کی تمام تر کوششیں ناکام ہوگئی ہیں، شدید ہواؤں کے باعث آگ نے مزید 175 ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے باعث 300 سے زائد مکانات بھی جل کر خاستر ہوگئے ہیں۔

مقامی ریسکیو حکام کے مطابق آگ بجھانے کے لئے ریسکیو آپریشن میں 2 ہیلی کاپٹر ، 3 ٹینکر سمیت 245 سے زائد فائر فائٹرز حصہ لے رہے ہیں لیکن آگ تیزی سے آبادی کی جانب بڑھ رہی ہے اس لئے کسی بھی قسم کے جانی نقصان سے بچنے کے لئے علاقے سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقام کی جانب جانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
Load Next Story