دہری شہریت کے معاملے پر ہمدردانہ غورکیاجائے الطاف حسین

سمندرپارپاکستانی ملک کاسرمایہ اورسفیرہیں ،حب الوطنی پرشک نہ کیاجائے.

کراچی میں امن واک کے انعقاد پرنوجوانوں،بزرگوں اورخواتین کو خراج تحسین۔ فوٹو: فائل

BIRMINGHAM:
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری، سپریم کورٹ کے تمام جج صاحبان اورتمام ارباب اختیار سے کہا ہے کہ سمندرپاررہنے والے پاکستانی شہری ملک کاسرمایہ اور سفیرہیں لہٰذاان کی حب الوطنی پر شک نہ کیاجائے اور دہری شہریت کے معاملے پر ازسرنوہمدردانہ غورکیاجائے۔


انھوں نے یہ بات ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے انچارج مصطفیٰ عزیزآبادی، جوائنٹ انچارجز محمداشفاق ،قاسم علی رضا، رابطہ کمیٹی کے ارکان انیس ایڈوکیٹ،طارق جاوید، محمدانور، طارق میر ، واسع جلیل موجود تھے۔الطاف حسین نے کہاکہ سمندرپار پاکستانیوںنے ہر کڑے اورمشکل وقت میںپاکستان کی نہ صرف مالی مددکی ہے بلکہ ملک میں زلزلہ ، سیلاب یاکسی بھی قدرتی آفت کے موقع پر اپنے متاثرہ پاکستانی بھائیوں کی ہر طرح بڑے پیمانے پر مددکی ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔

الطاف حسین نے کراچی میں قیام امن کیلیے اہالیان کراچی کی جانب سے امن واک نکالنے پرڈیفنس اورکلفٹن سمیت دیگر علاقوں کے نوجوانوں، بزرگوں، خواتین ، طلبہ وطالبات اور بچوں سمیت تمام قومیتوں اورمذاہب سے تعلق رکھنے والے عوام کو زبردست مبارکباداورخراج تحسین پیش کیا۔ انھوںنے کہاکہ کراچی کے عوام نے قیام امن کیلیے امن واک میں بھر پور تعداد میں شرکت کی اور غریب وامیرکافرق مٹاکر اتحاد و یکجہتی کی جومثال قائم کی ہے ایسی مثالیں بہت کم دیکھنے میں آتی ہیں۔
Load Next Story