نواب شاہ میں مسافر بس اورٹرک میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق

بتدائی تحقیقات کی روشنی میں حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے، پولیس


ویب ڈیسک April 19, 2015
گزشتہ چند ماہ کے دوران قومی شاہراہ پر کئی ٹریفک حادثات رونما ہوچکے ہیں ۔ فوٹو: فائل

سکرنڈ کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے.

ایکسپریس نیوز کے مطابق نواب شاہ کے قریب سکرنڈ میں قومی شاہراہ پر مسافر بس مخالف سمت سے آنے والے ٹرک میں ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 24 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کوفوری طور پر نواب شاہ اور سکرنڈ کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں مزید 4 زخمی دم توڑ گئے جب کہ 20 کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے تاہم اس سلسلے میں حتمی وجوہات کاتعین تفتیش مکمل ہونے پر ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران قومی شاہراہ پر کئی ٹریفک حادثات رونما ہوچکے ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |