تحریک انصاف عزت بچانے کیلیے اپنا امیدوار دستبردار کرالے الطاف حسین

لگتا ہے عمران خان واحد انسان ہیں جومسکراتے ہوئے پیدا ہوئے، الطاف حسین


Staff Reporter April 20, 2015
لگتا ہے عمران خان واحد انسان ہیں جومسکراتے ہوئے پیدا ہوئے، الطاف حسین ۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ تحریک انصاف اپنی عزت بچانے کے لیے اپناامیدوار دستبردار کرالے۔

اتوار کی شب جناح گراؤنڈ میں بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کراچی میں میرے خطاب کو تنقید کا نشانہ بنایاگیا کہ میں روتا ہوں اور گانا گاتا ہوں مگر میں اپنے محبوب کرکٹرعمران بھائی کو بتاناچاہتا ہوں کہ دینامیں جب کوئی بچہ پیدا ہوتا ہے تو روتا ہوا ہوتا ہے اوراگرنہیں روتا ہے، تو اسے طمانچہ مارکررلایا جاتا ہے،میرے خیال میں اس دنیامیں آ نے والے عمران خان واحد شخص ہیں جومسکراتے ہوئے پیداہوئے ہیں، عمران خان اپنے گناہوں کی تلافی کریں، کالے کلوٹے ہیں لیکن دل سے محبت کرنے والے ہیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ مجھے سات رنگ، سات سمندر اور 7 سروں سے پیار ہے اور جب افسردہ ہوتاہوں تو گنگناتا ہوں۔

علاوہ ازیں ہفتے اوراتوارکی درمیانی شب جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم کے کارکنوں کوخراج تحسین پیش کرنے کیلیے منعقدہ میوزیکل پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ لیاقت آبادمیں ایم کیوایم کا شاندارجلسہ ان تمام تجزیہ نگاروں کے منہ پرزوردارطمانچہ ہے جو یہ کہہ رہے تھے کہ ایم کیوایم ختم ہوگئی اور عوام نے الطاف حسین کاساتھ چھوڑدیا۔انھوں نے کہاکہ میں آپ سب کولیاقت آبادکے جلسہ عام پر مبارکباد پیش کرتاہوں اور جلسہ کے انتظامات میں حصہ لینے والے کارکنوں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ الطاف حسین نے کہا کہ بعض تجزیہ نگاروں نے کہاکہ یوتھ توالطا ف حسین کو جانتے ہی نہیں ہیں تووہ الطاف حسین کے ساتھ کیسے آسکتے ہیں،وہ لوگ آکر دیکھ لیں کہ یوتھ میرے اس طرح دیوانے ہیں کہ جیسے وہ صبح شام میرے ساتھ رہتے ہوں، میری مائیں بہنیں صبح سے شام تک ان گنت مسائل میں گھری رہتی ہیں،انھیں کوئی تفریح میسر نہیں آتی لیکن جب میں انھیں خوش دیکھتاہوں تومیرا دل بڑھ جاتاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں