ملک میں 10 نئے انڈسٹریل زون بنانے کا منصوبہ زیرغور

چینی صدر ژی جن پنگ کے دورے کے موقع پر حکام چینی وفد سے نئے انڈسٹریل زونز میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مشاورت کریںگے


عامر خان April 20, 2015
چینی صدر ژی جن پنگ کے دورے کے موقع پر حکام چینی وفد سے نئے انڈسٹریل زونز میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مشاورت کریںگے۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت ملک کے 10 علاقوں میں نئے انڈسٹریل زون کے قیام پر غور کررہی ہے، مذکورہ انڈسٹریل زون کراچی، لاہور، سیالکوٹ، مردان، گوادر، جنوبی وزیرستان، گلگت سمیت دیگرعلاقوں میں قائم کیے جائیں گے، ان انڈسٹریل زونز کے قیام کے لیے چین کا تعاون حاصل کیا جائے گا۔

چینی صدر ژی جن پنگ کے دورے کے موقع پر حکام چینی وفد سے نئے انڈسٹریل زونز میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مشاورت کریںگے۔ حکومتی ذرائع کا کہناہے کہ حکومت اس بات پربھی غور کررہی ہے کہ چین کے تعاون سے ہوا سے بجلی پیدا کرنے کیلیے مختلف منصوبے سندھ کی ساحلی پٹی پر شروع کیے جائیں اور ونڈ انرجی کوریڈور قائم کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں