ایک سال کے لیے عبوری این ایف سی ایوارڈ کی تجویز
نیشنل فنانس کمیشن قائم ہو گیاہے مگر رواں ساتویں این ایف سی کی مدت مکمل ہونے میں 2ماہ 10 دن کا عرصہ باقی ہے، ذرائع
نئے ایف سی سی ایوارڈ پر مشاورت مکمل ہونے تک صدارتی آرڈر کے ذریعے عبوری ایوارڈ دینے کی تجویز تیارکرلی گئی۔
عبوری ایوارڈ ایک سال کیلیے ہوگا، مراعات پرانی رہیں گی، سندھ نے ایک سال کی مدت کیلیے عبوری ایوارڈ دینے کی مخالفت کردی اور 3 ماہ کیلیے عبوری ایوارڈ لانے کا مطالبہ کر دیا ۔ صوبوں کیساتھ مشاورت کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق نیشنل فنانس کمیشن قائم ہو گیاہے مگر رواں ساتویں این ایف سی کی مدت مکمل ہونے میں 2ماہ 10 دن کا عرصہ باقی ہے اس عرصہ میں آٹھواں این ایف سی ایوارڈ نہیں ہوسکتا۔ اس لیے وزارت نے نئے این ایف سی ایوارڈ پر مشاورت مکمل ہونے تک صدارتی آرڈر کے ذریعے عبوری ایوارڈ دینے کی تجویز تیار کر لی ہے جو پورے مالی سال 2015-16کیلئے ہے جس کے تحت صوبوں اور وفاق کا حصہ وہی رہے گا جو ساتویں این ایف سی ایوارڈ میں طے ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیںآئے گی ۔