لیبیا میں داعش نے 30 افراد کو قتل کردیا
15 افراد کا ساحل پر سر قلم کیا گیا جبکہ مزید 15 افراد کو صحرا میں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا
MIRPUR:
داعش کے جنگجوؤں نے لیبیا میں ایتھوپیا کے 30 مسیحیوں کو قتل کر دیا، شامی فضائیہ کی صوبہ درعا میں بمباری کے نتیجے میں ماں اس کے 5 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے، عراقی فوج نے بیجی آئل ریفائنری سے داعش کو مکمل طور پر پسپا کردیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق لیبیا میں داعش نے ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں اس کے جنگجوؤں نے ایتھوپیا کے 30 مسیحیوں کو فائرنگ اور ان کے سر قلم کر کے ہلاک کر دیا، 15 افراد کا ساحل پر سر قلم کیا گیا جبکہ مزید 15 افراد کو صحرا میں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا، وڈیو 29 منٹ پر محیط ہے، قتل کیے جانے والے افراد کے بارے میں خیال ہے کہ ان کا تعلق لیبیا میں قائم ایتھوپین چرچ سے تھا جس پر دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے قبضہ کر لیا تھا، ایتھوپیا نے ہلاکتوں کی شدید مذمت کی ہے، ادھر شامی فضائیہ کی صوبہ درعا میں بمباری کے نتیجے میں ماں اس کے 5 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے، عراقی فوج نے بیجی آئل ریفائنری سے داعش کو مکمل طور پر پسپا کردیا۔
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ عراقی شہر رمادی میں فوج اور داعش کے جنگجوؤں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے جس کے باعث 90 ہزار افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں، اقوام متحدہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ بے گھر ہونے والے افراد کو تمام قسم کی سہولتیں فراہم کی جائیں، 2014 کے شروع سے لے کر اب تک عراق میں 27 لاکھ افراد ہجرت پر مجبور ہوئے ہیں، برطانیہ میں حکام نے شام میں جاری لڑائی میں شدت پسند تنظیم کے ساتھ شامل ہونے کے شبے میں ترکی کی سرحد سے حراست میں لیے گئے 6 افراد کو رہا کر دیا ہے، یہ افراد ترکی کے راستے شام کی سرحد میں داخل ہونا چاہتے تھے، فرانس، سعودی عرب کی جانب سے داعش سے دفاع کے لیے3 ارب ڈالر امدادی پروگرام کے تحت ہتھیاروں کی پہلی کھیپ آج لبنان کے حوالے کرے گا، ترکی میں دولت اسلامیہ سے تعلق کے شبہے میں ہسپانوی جوڑے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔