صدر نے رحم کی تمام اپیلیں نمٹادیں

وفاقی بینکنگ محتسب کی 50 میں سے 20اپیلیں زیر التوا ہیں جب کہ باقی نمٹا دی گئی ہیں، ذرائع


وفاقی بینکنگ محتسب کی 50 میں سے 20اپیلیں زیر التوا ہیں جب کہ باقی نمٹا دی گئی ہیں، ذرائع۔ فوٹو: فائل

صدر مملکت ممنون حسین نے رحم کی تمام اپیلیں نمٹا دی ہیں، اس وقت رحم کی کوئی اپیل زیرالتوا نہیں جبکہ وفاقی محتسب کی300، ٹیکس محتسب کی50، وفاقی بینکنگ محتسب کی20 اور خواتین کو ہراساں کرنے کے حوالے سے محتسب کی 20 اپیلیں زیر التوا ہیں۔

ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے رحم کی تمام اپیلیں نمٹا دی ہیں اور اب رحم کی کوئی اپیل زیر التوا نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق صدر نے انسانی حقوق کے حوالے سے اپیلوں کو ترجیحی بنیا دوں پر نمٹانے کی ہدایت کی ہے۔ صدر ممنون نے ایک نوٹس میں یہ بھی کہا کہ اگر ایوان صدر کی جانب سے اپیلوں پر دیے گئے احکام پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو پھر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی بینکنگ محتسب کی 50 میں سے 20اپیلیں زیر التوا ہیں، باقی نمٹا دی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں