حیدر آباد میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ

ریلوے ٹریک کے متاثرہ حصے کی مرمت کر کے ٹریک کو بحال کر دیا گیا ہے، اسٹیشن ماسٹر


ویب ڈیسک April 20, 2015
ٹریک کی بحالی کے لئے فوری طور پر کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ فوٹو: فائل

حسین آباد میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ کردیا گیا جس سے ٹرینیوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حیدرآباد کے علاقے حسین آباد میں ریلوے ٹریک کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد کی مدد سے تباہ کردیا جس کے نتیجے میں اپ ٹریک کا ڈیڑھ فٹ کا حصہ متاثر ہوگیا تاہم کسی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق 500 گرام کے قریب دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد ریلوےلائن پرنصب کیاگیا تھا۔

اسٹیشن ماسٹر شمس الدین کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک پر بم دھماکے کے بعد متاثرہ حصے کا مرمتی کام مکمل کر کے اپ ٹریک کو بحال کر دیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ ٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل ہو گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں