بھارتی فوج کی شکرگڑھ سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ

چناب رینجرز نے بھرپور جواب دے کر بھارتی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔

ھارتی فوج نے گزشتہ ہفتے بھی نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایاتھا فوٹو: فائل

بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس نے ورکنگ باؤنڈری پر شکرگڑھ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔


پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ''آئی ایس پی آر'' کے مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس نے ورکنگ باؤنڈری پر شکرگڑھ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ جس پر چناب رینجرز نے بھی بھرپور جواب دے کر بھارتی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ ہفتے بھی نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایاتھا جس کے نتیجے میں 13 سالہ لڑکا زخمی ہوگیاتھا۔
Load Next Story