پاکستان ہمارے لیے مکہ اور مدینہ جیسا مقدس ہے بھارتی سکھ یاتری

پاکستان ميں جو پیار محبت ملا وہ ہمیشہ یاد رہے گا، سکھ یاتری


ویب ڈیسک April 20, 2015
ہر سال سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد بیساکھی میلے میں شرکت کے لئے پاکستان آتی ہے۔ فوٹو: فائل

بیساکھی میلہ منانے کی غرض سے پاکستان آنے والے بھارتی سکھ یاتریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سرزمین ہمارے لئے اتنی ہی مقدس ہے جیسے مسلمانوں کے لئے مکۃ المکرمہ اور مدینہ منورہ ہے۔

چئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے بیساکھی میلہ منانے کی غرض سے آئے سکھ یاتریوں کو لاہور سے الوداع کیا۔ اس موقع پر سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان ميں جو پیار محبت ملا وہ ہمیشہ یاد رہے گا، ہم اپنے بچوں کے لئے بہت سوغاتیں لے کر بھارت جا رہے ہیں۔ سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین ہمارے لئے اتنی ہی مقدس ہے جیسے مسلمانوں کے لئے مکۃ المکرمہ اور مدینہ منورہ ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد بیساکھی میلے میں شرکت کے لئے پاکستان آتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں