کراچی میں کالعدم لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گردوں کو عمر قید کی سزا

2014میں سی آئی ڈی پولیس کے ہاتھوں گرفتار دہشتگردوں کو غیرقانونی اسلحہ اوردھماکا خیز مواد رکھنے کے جرم میں سزاسنائی گئی


ویب ڈیسک April 20, 2015
عدالت سے سزا پانے والوں میں احمد حسن عرف معاویہ، سعود الطاف اور محمد نعیم شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گردوں کو 14، 14 سال قید کی سزا سنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 2014 میں سی آئی ڈی پولیس کے ہاتھوں گرفتار کئے گئے کالعدم لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گردوں احمد حسن عرف معاویہ، سعود الطاف اور محمد نعیم کو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے جرم میں تینوں کو 14، 14 سال قید کی سزا سناتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |