کراچی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی جب کہ حلقے میں عام تعطیل ہوگی، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک April 20, 2015
انتخابی ہم 21 اپریل کی رات 12 بجے ختم ہوجائے گی، فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے این اے 246 کے ضمنی انتخاب کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق این اے 246 کے ضمنی انتخاب کےدوران پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی ہوگی، پولنگ اسٹیشن میں پریزائیڈنگ آفیسر کے علاوہ عملے کے کسی بھی شخص کے لیے موبائل فون کا استعمال ممنوع ہوگا جب کہ ووٹرز زائد المعیاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈال سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پولنگ کے روز حلقے میں وفاقی و صوبائی ملازمین کے لیے عام تعطیل ہوگی، پولنگ کے روز حلقہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہوگا جب کہ انتخابی مہم 21 اپریل کی رات 12 بجے ختم ہوگی۔

واضح رہے کہ این اے 246 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 23 اپریل کو ہوگی جس میں تحریک انصاف کی جانب سے عمران اسماعیل، متحدہ کے کنور نوید جمیل اور جماعت اسلامی کے راشد نسیم امیدوار ہوں گے جب کہ تینوں جماعتوں کی جانب سے حلقے میں بھرپور زورو شور سے انتخابی مہم بھی جاری ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں