برسوں بعد ملنے والے بینک اکاؤنٹ نے بے گھر شخص کی زندگی بدل دی

امریکا کے رہائشی جون ہیلنسکی کے بے گھر ہونے کے باعث سڑکوں پر زندگی بسر کررہا تھا

جون کا برسوں پرانا بینک اکاؤنٹ دریافت ہوا جس میں موجود رقم سے اس نے اپنا گھر خرید لیا، فوٹو فائل

بعض اوقات زندگی میں کچھ ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جو پوری زندگی کو بدل ڈالتے ہیں ایسا ہی کچھ ہوا امریکا میں ایک بے گھر شخص کے ساتھ جو کئی سال سے بے گھر تھا لیکن اچانک اس کا ایک ایسا بینک اکاوئنٹ مل گیا جس میں اتنی رقم جمع تھی جس سے اس نے گھر خرید لیا اور اس کی زندگی ہی بدل گئی۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے رہائشی جون ہیلنسکی نامی شخص گھر نہ ہونے کے باعث گزشتہ 3 سال سے کارڈ بکس سے بنے گھر میں زندگی کے شب و روز گزارنے پر مجبور تھا اور اس کے مطابق وہ دوسروں سے خود کو چھپانے سے اکثر بینچوں کے نیچے سو کر رات کاٹتا۔


جون ہیلنسکی کی یہ حالت دیکھ کر سماجی اداروں اور پولیس نے اسے گھر فراہم کرنے کی کوششوں کا آغاز کردیا جس کے لیے انہوں نے جون سے اس کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کیں اور اسی دوران اس بات کا بھی حیرت انگیز انکشاف سامنے آیا کہ جون کا ایک بینک اکاوئنٹ ایسا بھی ہے جسے وہ طویل عرصے سے استعمال نہیں کر رہا لیکن اس میں اتنی رقم موجود ہے جس سے وہ ایک گھر خرید سکتا ہے۔

جون ہیلنسکی کا کہنا تھا کہ وہ اس بینک اکاوئنٹ کو بھول بیٹھا تھا تاہم اس اکاؤنٹ کی دریافت نے اس کی زندگی بدل دی ہے جس سے ملنے والی رقم سے اس نے ایک گھر خرید لیا ہے وہ اپنی زندگی کے باقی ایام سکون سے اپنی چھت کے نیچے گزارے گا۔
Load Next Story