دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون جاری رہے گاچینی صدر کی عسکری قیادت کو یقین دہانی

چینی صدرشی چن پنگ کی تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور جوائنٹ چیفس اسٹاف کمیٹی سے بھی ملاقات، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک April 20, 2015
ہر چیلنج میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے، چینی صدر، فوٹو:آئی ایس پی آر

ISLAMABAD: ترجمان پاک فوج کے مطابق چینی صدرشی چن پنگ نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے خطے میں امن کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق چینی صدر سے ہونے والی اس اہم ملاقات میں چیرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، نیول چیف ایڈمرل ذکااللہ اور ایئرچیف مارشل سہیل امان بھی شریک تھے۔

https://img.express.pk/media/images/76/76.webp

ملاقات میں چینی صدر نے دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا اور آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

https://img.express.pk/media/images/prechina_armychief_91121/prechina_armychief_91121.webp

https://img.express.pk/media/images/85/85.webp

https://img.express.pk/media/images/army/army.webp

پاک فوج ترجمان کا کہنا تھا کہ چینی صدر نے آپریشن ضرب عضب کو انتہائی اہم اور گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ترجمان کے مطابق چینی صدر شی چن پنگ نے عسکری قیادت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون جاری رکھنے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ چین ہر معاملے میں پاکستان کے ساتھ ہے اور ہر چیلنج میں بھی اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |