زمبابوے کے دورہ پاکستان کے بعد ملک میں عالمی کرکٹ کی راہ ہموارہوگی شہریار خان

آئی سی سی سے لاہور کے علاوہ کراچی کے ایک گراؤنڈ کی بھی منظوری لے رہے ہیں، چیئرمین پی سی بی


ویب ڈیسک April 20, 2015
غیرملکی ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے، شہریارخان۔ فوٹو:ایکسپریس نیوز/فائل

چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے لئے راہیں ہموار ہورہی ہیں اور اس سلسلے میں زمبابوے کی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔

لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنا انتہائی اہم ہے اس سے ملک کے ویران گراؤنڈ ایک مرتبہ پھر آباد ہوں گے جب کہ آئندہ ماہ بنگلادیش کی ویمن کرکٹ ٹیم بھی دورہ کرے گی اور اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے لاہور کے علاوہ کراچی کے ایک گراؤنڈ کی بھی منظوری لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا آرمی کی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کر رہی ہے جو کہ خوش آئند ہے اسی طرح دیگر ملکوں کی ٹیموں کو بھی پاکستان کے دورے کی دعوت دے رہے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ غیرملکی ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ آئی سی سی کے آئندہ صدر نجم سیٹھی ہوں گے جو جون میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے جب کہ اس عرصے کے دوران آئی سی سی کی صدارت کا عہدہ خالی رہے گا جس میں کوئی حرج نہیں۔ پاک بنگلادیش سیریز کے حوالے سے شہریار خان کا کہنا تھا کہ بنگلادیش سے سیریز ہارنے پر افسوس ہے تاہم ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے امید ہے مستقبل میں مضبوط ٹیم بن کر سامنے آئے گی۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |