رینجرز کی کراچی کے شہریوں کو شناختی کارڈ اپنے ہمراہ رکھنے کی ہدایت
اگر کسی کے پاس اُس کا اصل شناختی کارڈ نہیں ہوا تو اسے حراست میں لے لیا جائے گا، ترجمان رینجرز
لاہور:
ترجمان رینجرز کی جانب سے شہریوں کو ہر وقت شناختی کارڈ اپنے ہمراہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے شہری شناختی کارڈ ہر وقت اپنے پاس رکھیں،شناختی کارڈ کی کاپی قابل قبول نہیں ہوگی اور اگر کسی کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہوگا تو اسے حراست میں لے لیا جائے گاجب کہ شناخت ثابت نہ ہونے تک اسے حراست میں ہی رکھا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر میں امن وامان کے قیام کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں لہٰذا شہری بھی اس میں سکیورٹی اداروں کا ساتھ دیں۔