بابرغوری کا عمران اسماعیل کوایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

عمران اسماعیل نے شادی ہالزغیرقانونی زمین پربنانے کے الزامات لگائے جس میں کوئی صداقت نہیں، رہنما ایم کیو ایم


ویب ڈیسک April 20, 2015
الزامات کے باعث میری اور میری جماعت کی ساکھ متاثرہوئی ہے،بابر غوری۔ فوٹو:فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بابرغوری کا این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے لئے تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر بابر غوری کا کہنا ہے کہ عمران اسماعیل کی جانب سے ان پر قبضے کی زمین پر شادی ہال بنانے کے الزامات لگائے گئے جس میں کوئی صداقت نہیں جب کہ الزامات کے باعث میری اور میری جماعت کی ساکھ متاثرہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران اسماعیل کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات پر قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں اور بغیرثبوت الزامات لگانے پرانہیں ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجوں گا۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں