سپریم کورٹ نےسوئس حکام کو لکھے جانے والے خط کا مسودہ منظور کرلیا

ملک قیوم کا خط واپس لیا جائے اور اسے ایسا تصور کیا جائے کہ لکھا ہی نہیں گیا, خط کا متن


ویب ڈیسک October 10, 2012
ملک قیوم کا خط واپس لیا جائے اور اسے ایسا تصور کیا جائے کہ لکھا ہی نہیں گیا, خط کا متن۔ فوٹو فائل

سپریم کورٹ نے سوئس حکام کو لکھے جانے والے خط کے نئےمسودے کی منظوری دے دی ہے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں عدالت عظمٰی کےتین رکنی بنچ نےآج این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت کی، سماعت میں وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے سوئس حکام کو لکھے جانےوالے خط کا نیا مسودہ پیش کیا، جس کے بعد ججز نے اپنے چیمبر میں‌ خط کےمسودے کا جائزہ لیا اور اسےمنظور کرکےاس کو ارسال کرنے کی بھی اجازت دے دی۔

خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ملک قیوم کا خط واپس لیا جائے اور اسے کبھی نہ لکھا ہوا خط تصور کیا جائے، سوئس عدالتوں میں کارروائی صدر کو حاصل استثنیٰ سے مشروط ہوگی، خط انگریزی اور فرانسیسی زبانوں میں لکھ کر بھیجا جائے۔

اس موقع پروزیرقانون نے وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کانوٹس واپس لینےکی درخواست کی جس پرجسٹس آصف کھوسہ کا کہنا تھا کہ پہلےمعاملہ حل ہوجائے پھردیکھیں گے۔

وزیرقانون فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جو بھی کام کیا عدالت کے کہنے کے مطابق کیا کیونکہ انصاف کی فتح جمہوریت کی فتح ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا ہےکہ خط بھیج کراس کی رسید آئندہ سماعت تک عدالت میں جمع کرائی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |