دہری شہریت جرم نہیں لیکن قانون کا احترام سب پر فرض ہے شہباز شریف

برطانیہ اور جرمنی سے توانائی کے شعبے میں تعاون پرکافی پیشرفت ہوئی ہے، شہباز شریف


ویب ڈیسک October 10, 2012
برطانیہ اور جرمنی سے توانائی کے شعبے میں تعاون پرکافی پیشرفت ہوئی ہے، شہباز شریف فوٹو: ایکسپریس

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہری شہریت جرم نہیں لیکن قانون کا احترام سب پر فرض ہے۔

لاہور ایئرپورٹ پر دورہِ یورپ سے وطن واپسی پر شہباز شریف نے میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے کہ کہ ان کا غیرملکی دورہ انتہائی کامیاب رہا ، برطانیہ اور جرمنی سے توانائی کے شعبے میں تعاون پرکافی پیشرفت ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ برطانیہ میں ملالہ یوسف زئی پر حملے کی افسوس ناک خبرملی ، وہ قوم کی جس بیٹی نے ملک کا نام روشن کیا، اس پرحملہ بزدلانہ اقدام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں