اداکارہ ریکھا آج 58 برس کی ہو گئیں

اداکارہ ریکھا کا پورا نام بھانوریکھا گنیسان تھا جو صرف ریکھا کے نام سے مشہور ہوئیں۔

اداکارہ ریکھا کا پورا نام بھانوریکھا گنیسان تھا جو صرف ریکھا کے نام سے مشہور ہوئیں۔ فوٹو: اے ایف پی


بالی وڈ کی مشہور اور معروف اداکارہ ریکھا آج 58 برس کی ہو گئیں۔


ریکھا 10 اکتوبر 1954 کو بھارتی ریاست مدراس میں پیدا ہوئیں، اداکارہ ریکھا کا پورا نام بھانوریکھا گنیسان تھا، انہوں نے اپنی فلمی کیرئر کا آغار چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے 1966 میں ''رنگولا رتنام'' نامی فلم سے کیا، ماضی کی معروف ادکارہ ریکھا نے 40 سال کی فلمی کیرئر میں 180 سے زائد فلموں میں مختلف انداز میں کام کر چکی ہیں، انہوں نے 3 فلم فیر ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈ حاصل کئے ہیں۔

Load Next Story