کلین سوئپ کے خطرات سے دوچارٹیم کیلیے نئی مصیبت
راحت علی کوہیمسٹرنگ انجری ہوئی ہے جس کے باعث انھوں نے میرپور میں ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا
کلین سوئپ کے خطرات سے دوچار پاکستانی ٹیم کے مسائل مزید بڑھ گئے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں موجود گرین شرٹس کے فٹنس مسائل کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے، صہیب مقصود، سہیل خان، یاسرشاہ اوراحسان عادل کے بعد اب فاسٹ بولرراحت علی بھی انجری کا شکارہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پیسر کوہیمسٹرنگ انجری ہوئی ہے جس کے باعث انھوں نے میرپور میں ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا،دیگر کھلاڑی بھرپور پریکٹس کرتے ہوئے کوچنگ اسٹاف کی موجودگی میں اپنی خامیاں دور کرتے رہے۔
دوسری جانب ہیڈ کوچ وقار یونس کے مطابق راحت علی کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے،وہ تیسرے ون ڈے سے قبل فٹ ہوجائیں گے، یاد رہے کہ پیسر بنگلہ دیش کیخلاف ابتدائی دونوں میچزمیں قابل ذکرکارکردگی نہ دکھا سکے،صرف 2 ہی وکٹیں ان کے ہاتھ آئی ہیں، سیریز کا تیسرا اورآخری ایک روزہ میچ بدھ کومیرپورمیں کھیلا جائے گا۔