21 سالہ انگلش بیٹسمین نے کلب ون ڈے میچ میں 350 رنزبنا کرتاریخ رقم کردی

لونگ اسٹون نے یہ اسکور صرف 138 بالز پر بنایا جس میں 34 چوکے اور 27 چھکے شامل تھے۔


AFP April 21, 2015
لونگ اسٹون نے یہ اسکور صرف 138 بالز پر بنایا جس میں 34 چوکے اور 27 چھکے شامل تھے۔ فوٹو : فائل

انگلینڈ کے ایک21 سالہ بیٹسمین لیام لونگ اسٹون نے کلب ون ڈے میچ میں 350 رنز اسکور کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔

انھوں نے یہ کارنامہ نیشنل کلب چیمپئن شپ میں نارتھ ویسٹ سائیڈ کالڈے کیخلاف نانٹوچ کی جانب سے انجام دیا، ان کی ٹیم نے نے 45 اوور میں 7 وکٹ پر 579 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔

لونگ اسٹون نے یہ اسکور صرف 138 بالز پر بنایا جس میں 34 چوکے اور 27 چھکے شامل تھے۔ ان کی یہ پرفارمنس کسی بھی قسم کے ون ڈے میچ کی سب سے بڑی انفرادی اننگز تصور کی جارہی ہے، انھوں نے بھارت کے 15 سالہ نکھلیش سرینڈرن کا ریکارڈ توڑا جنھوں نے 2008 میں حیدرآباد میں ایک اسکول میچ کے دوران ناٹ آئوٹ 334 رنز بنائے تھے۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں