صنعا میں اسکڈ میزائل اڈے پرفضائی حملہ میں 85افراد ہلاک400 زخمی
حملے میں انڈونیشیاکے سفارت خانے کی عمارت کوبھی نقصان پہنچا اور 2سفارتکار بھی زخمی ہوئے۔
یمن کے دارالحکومت صنعامیں اسکڈ میزائل بیس پراتحادی فوج کے فضائی حملے میں 85شہری ہلاک اور 400زخمی ہوگئے، ہلاکتیں عمارتیں گرنے سے ہوئیں، حملے کے بعدعمارت کوآگ لگ گئی جبکہ ایران نے سعودی عرب کو دھمکی دی ہے کہ اگراس نے یمن میں فوجی کارروائی بندنہ کی توایران سعودی عرب کے خلاف فوجی کارروائی سے گریزنہیں کرے گا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے جنگی طیاروں نے صنعامیں ایک ایسی فوجی چھاؤنی کو نشانہ بنایا جوحوثی باغیوں کے زیرقبضہ ہے۔ ڈی پی اے کے مطابق فج عطان نامی فوجی چھاؤنی میں یمن کی میزائل بریگیڈ تعینات تھی۔ دھماکے اس قدرشدید تھے کہ پوراعلاقہ لرزاٹھا۔ زیادہ تر ہلاکتیں بھی قریبی عمارتیں گرنے کی وجہ سے ہوئیں۔ حملے میں انڈونیشیاکے سفارت خانے کی عمارت کوبھی نقصان پہنچا اور 2سفارتکار زخمی ہوئے۔
صدارتی محل اورمتعدد سفارتخانوں کی عمارات بھی لرزاٹھیں اوردیکھتے ہی دیکھتے تمام علاقے میں دھوئیں کے بادل چھاگئے۔ این این آئی کے مطابق سعودی اتحادی فوج کے ترجمان بریگیڈیئرجنرل احمدالعسیری نے کہا ہے کہ اتحادی طیاروں نے یمن میں حوثی ملیشیا کے 80 فیصد گولہ باروداور اسلحے کوتباہ کردیا ہے۔ بیلسٹک میزائلوں کوبھی ناکارہ بنادیا ہے۔ انھوں نے بتایاکہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران اتحادی طیاروں نے حوثی ملیشیااور صالح کی فورسزکے ٹھکانوں اورتنصیبات پر 106فضائی حملے کیے۔ یمن میں سعودی عرب کی جانب سے حوثی باغیوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن 'فیصلہ کن طوفان' میں جنگی طیاروں کے ذریعے بعض شہروں میں پمفلٹس بھی گرائے گئے ہیں۔
جن میں یمنی شہریوں کوبتایا گیاہے کہ ایران حوثیوں کی مدد کرکے یمن پراپنی گرفت مضبوط کرناچاہتا ہے۔ دریںاثنا ایران کی بری فوج کے سربراہ بریگیڈیئر احمدرضا بوردستان نے دھمکی دی ہے کہ اگرسعودی عرب نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فوجی کارروائی بندنہ کی تو تہران ریاض کے خلاف فوجی کارروائی سے گریزنہیں کرے گا۔
'العالم' ویب سائٹ کے مطابق بریگیڈیئربوردستان نے ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ان کاملک سعودی عرب کے ساتھ کشیدگی نہیں چاہتا۔ سعودی عرب نے یمن میں حوثیوں کے خلاف جاری لڑائی بندنہ کی توجنگ کادائرہ وسیع ہوسکتا ہے۔ ایسے میں ہمیں بھی سعودی عرب کے خلاف فوجی کارروائی پرمجبور ہونا پڑے گا۔ ادھریمن میں حوثی باغیوں کے رہنما عبدالمالک الحوثی نے کہاہے کہ حوثی کبھی 'سعودی جارحیت' کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔ عبدالمالک الحوثی نے ٹی وی پراپنے خطاب میں ایران کو 'ایک عظیم اسلامی ملک' قراردیتے ہوئے اس کی تعریف کی۔