گوگل کا’’موبائل فرینڈلی‘‘ سائٹس کو ترجیح دینے کا فیصلہ

21 اپریل سے جو سائٹس موبائل فرینڈلی ہوں گی وہ سرچ میں پہلے نظر آئیں گی، گوگل انتظامیہ


ویب ڈیسک April 21, 2015
گوگل ویب سائٹس کو موبائل فرینڈلی بنانے کے لئے ’’ڈویلپر ٹول‘‘ کی سہولت بھی دے رہا ہے، انتظامیہ فوٹو: فائل

معروف سرچ انجن ''گوگل'' سرچ کے طریقہ کار کو اپ ڈیٹ کر رہا ہے جس کے بعد ''موبائل فرینڈلی'' یعنی موبائل آلات پر صحیح طریقے سے چلنے والی ویب سائٹس کو ترجیح دی جائے گی۔

گوگل انتظامیہ کے مطابق دنیا میں لوگوں کی بڑی تعداد اب موبائل پر انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے مختلف چیزیں سرچ کرتے ہیں اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ سائٹس ایسی ہوں جنھیں لوگ اپنے موبائل آلات پر آسانی سے پڑھ سکیں لہٰذا 21 اپریل سے جب صارفین گوگل پر کوئی چیز سرچ کریں گے تو جو سائٹس موبائل فرینڈلی ہوں گی وہ سرچ میں پہلے نظر آئیں گی۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ گوگل ویب سائٹس کو موبائل فرینڈلی بنانے کے لئے ''ڈویلپر ٹول'' کی سہولت بھی دے رہا ہے جو سائٹس کو موبائل فرینڈلی بنانے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

واضح رہے کہ کسی ویب سائٹ کے موبائل فرینڈلی ہونے کے لئے لکھائی کا سائز اور موبائل کی اسکرین پر اس کا پورا آنا سمیت کچھ چیزوں کا ہونا ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں