ملالہ یوسف زئی کا آپریشن کامیاب سر سے گولی نکال لی گئی

ملالہ کے اسکول وین کے ڈرائیور اور چوکیدار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک October 10, 2012
ذرائع کے مطابق ملالہ کی حالت اب خطرے سے باہر ہیں۔ فوٹو فضل خالق

WASHINGTON: امن ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی کا ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کرکے سر سے گولی نکال لی۔

ملالہ یوسف زئی گزشہ روز اسکول سے چھٹی کے بعد گھر جارہی تھی کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کی وجہ سے ملالہ یوسف زئی اپنی 2 ساتھیوں سمیت شدید زخمی ہوگئیں، واقعہ کے بعد ملالہ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا، جہاں رات گئے آرمی کے ماہرسرجنز نےکامیاب آپریشن کے بعد ان کے سرسےگولی نکال دی۔

ذرائع کے مطابق ملالہ کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، ملالہ کو مزید طبی امداد کیلئے بیرون ملک بھجوانے کا فیصلہ ڈاکٹرز کریں گے۔

ملالہ یوسف زئی کے اسکول وین کے ڈرائیور اور چوکیدار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی اور ان کے ترجمان نے مزید کہا تھا کہ اگر ملالہ بچ بھی گئی تو اس کو دوبارہ حملے کا نشانہ بنائیں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں