چین کے صدر کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نوازا گیا
ایوان صدر میں منعقد کی گئی خصوصی تقریب میں صدر ممنون حسین نے چینی صدر کو نشان پاکستان سے نوازا
PESHAWAR:
چین کے صدر شی چن پنگ کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزاز ''نشان پاکستان'' سے نوازا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد چین کے صدر شی چن پنگ شاہی بگھی میں سوار ہوکر ایوان صدر پہنچے جہاں انہیں ''نشان پاکستان'' سے نوازنے کے لئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف، مسلح افواج کے سربراہان، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرار اور سینیٹ و قومی اسمبلی کے ارکان نے شرکت کی، اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین نے چین کے صدر شی چن پنگ کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزاز ''نشان پاکستان'' سے نوازا۔
https://www.dailymotion.com/video/x2nffp5_nishan-e-pakistan_news