عمران فاروق قتل کیس میں معظم علی کی گرفتاری سے متعلق ڈی جی رینجرز سے جواب طلب

معظم علی کوغیر قانونی حراست میں رکھا گیاہے اس لئے اسے بازیاب کرایا جائے، اہلیہ کی سندھ ہائی کورٹ میں اپیل


ویب ڈیسک April 21, 2015
معظم علی خان 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں ہیں فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے عمران فاروق قتل کیس میں معظم علی کی گرفتاری سے متعلق ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سمیت دیگر فریقین سے 2 ہفتے میں جواب طلب کرلیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں معظم علی خان کی اہلیہ سعدیہ بانو کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان کے شوہر کو رینجرز نے 12 اپریل کو گھر سے گرفتار کیا تھا، معظم علی کو غیرقانونی حراست میں رکھاگیا ہے اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ اسے کو بازیاب کرایا جائے۔ عدالت نے درخواست پر ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتے میں جواب طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ معظم علی خان لندن میں ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے مقدمے میں 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں