ماڈل ایان علی کیس کی سماعت کرنے والے جج کا تبادلہ

ممتاز حسین کو فوری چارج چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے ان کی جگہ رانا آفتاب احمد کو کسٹم عدالت کا جج مقرر کر دیا گیا ہے


ویب ڈیسک April 21, 2015
ماڈل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کسٹم عدالت کے جج ممتاز حسین چوہدری کر رہے تھے۔ فوٹو: فائل

ماڈل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کرنے والے کسٹم عدالت کے جج کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڈل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کسٹم عدالت کے جج ممتاز حسین چوہدری کر رہے تھے تاہم اب ان کا تبادلہ کردیا گیا ہے اور انہیں فوری چارج چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے ان کی جگہ رانا آفتاب احمد کو کسٹم عدالت کا جج مقرر کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ماڈل ایان علی سے منی لانڈرنگ کے الزام میں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں تفتیش جاری ہے تاہم کسٹم حکام کی جانب سے ان کے خلاف حتمی چالان اب تک عدالت میں جمع نہیں کرایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں