کترینہ فلم کی شوٹنگ کے دوران گھوڑے سے گر کر زخمی

گھڑ سواری کے دوران کترینہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور منہ کے بل زمین پر آگریں جس سے ان کی گردن پرچوٹ آئی

فلم کی شوٹنگ کے دوران کترینہ جیسے ہی گھوڑے پرسوار ہوئیں تو اپنا توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے گر پڑیں، فوٹو:فائل

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینا کیف فلم کی شوٹنگ کے دوران گھوڑے سے گر کر زخمی ہوگئیں۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران کترینہ کیف جیسے ہی گھوڑے پرسوار ہوئیں تو اپنا توازن برقرار نہ رکھ پائیں اور اچانک منہ کے بل زمین پر آگریں جس کے باعث ان کی گردن میں چوٹ آئی، زخمی ہونے پرفلم کے ڈائریکٹر ابھیشک کپورنے انہیں ایک دن آرام کا مشورہ دیا تاہم وہ فلم کے سین کی عکسبندی پر بضد رہیں۔

ڈائریکٹر ابھیشک کپور نے کترینہ کی ضد کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے فلم کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کیا اور مضبوط اعصاب کی مالکہ کترینہ گردن میں چوٹ لگنے کے باوجود گھوڑے پر ایک بار پھر سوار ہوئیں اورپراعتماد انداز سے گھڑ سواری کرکے فلمی سین مکمل کیا۔
Load Next Story