ونی سے متعلق کوئی جرگہ نہیں ہوا ایم پی اے طارق مسوری

ونی کی گئی بچیوں کو شام سے پہلے عدالت میں پیش کیا جائے, سپریم کورٹ


ویب ڈیسک October 10, 2012
ونی کی گئی بچیوں کو شام سے پہلے عدالت میں پیش کیا جائے, سپریم کورٹ. فوٹو فائل

ایم پی اے طارق مسوری بگٹی نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ ڈیرہ بگٹی میں ونی سے متعلق ان کی سربراہی میں کوئی جرگہ نہیں ہوا۔

سپریم کورٹ رجسٹری کوئٹہ میں چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ڈیرہ بگٹی میں قتل کے بدلے بچیوں کو ونی کرنے کے ازخود نوٹس کی سماعت کی، ایم پی اے طارق مسوری بگٹی اور ڈی سی ڈیرہ بگٹی عدالت میں پیش ہوئے، طارق مسوری نے عدالت کو بتایا کہ ڈیرہ بگٹی میں ونی سے متعلق ان کی سربراہی میں کوئی جرگہ نہیں ہوا۔

اس موقع پر ڈی سی ڈیرہ بگٹی نے عدالت کو بتایا کہ ونی کی گئیں لڑکیاں بارکھان پہنچ گئی ہیں، سپریم کورٹ نے ڈی سی ڈیرہ بگٹی کوحکم دیا ہے کہ ونی کی گئی بچیوں کو شام سے پہلے عدالت میں پیش کیا جائے، جواب میں ڈی سی نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے ہیلی کاپٹر بھیج دیئے ہیں، آج شام تک بچیوں کو کوئٹہ پہنچادیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |