نوجوانوں کےساتھ کام کرکے خود کوجوان تصورکرتی ہوںبشریٰ انصاری

فلم انڈسٹری میں بھی بے پناہ کام ہورہا ہے جوکہ پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے نیک شگون ہے،بشری انصاری


نمرہ ملک April 22, 2015
حسن و آرائش ہرعورت کی خواہش ہوتی ہے میں بھی اس کا ہمیشہ خیال رکھتی ہوں،بشری انصاری,فوٹو فائل

KARACHI: اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ آج کل نوجوانوں کےساتھ کام کرکے خود کوان جیساتصورکرتی ہیں۔حسن و آرائش ہرعورت کی خواہش ہوتی ہے وہ بھی اس کا ہمیشہ خیال رکھتی ہیں '

بشریٰ انصاری کا ' ایکسپریس ''سے خصوصی بات چیت کرتے ٍہوئے کہنا تھا میرے پاس انڈیا، بنگلہ دیش کی ساڑھیاں کثیر تعداد میں موجود ہیں اس کے علاوہ میرے اپنے کپڑوں کی ڈیزائننگ بھی خود کرتی ہوں ۔

ان کا کہنا تھاکہ آج کل نوجوانوں کے ساتھ کام کرکے خود کو بھی نوجوان ہی تصور کررہی ہوں انکا کہنا تھا کہ ابھی تو وہ جوان ہیں،اس وقت ڈرامہ انڈسٹری کے ساتھ فلم انڈسٹری میں بھی بے پناہ کام ہورہا ہے جو کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے نیک شگون ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں