ممبئیبالی ووڈ میں پرانی ہیروئنوں کی دوبارہ واپسی

بالی ووڈ کی سدابہاراداکارہ مادھوری ڈکشت نے بھی دو فلمیں سائن کرلی ہیں جن کے نام ”گلاب گینگ“اور ”دید عشقیہ“ہیں

49 سال کی سری دیوی فلم ”انگلش ونگلش “ کے ذریعے بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوچکی ہیں, فوٹو آئی اے این ایس

بالی ووڈ میں 40 سال یا اس سے زائد عمر کی ہیروئنوں کی نئی فلموں کے ذریعے دوبارہ واپسی شروع ہوگئی ہے ۔

49 سال کی سری دیوی فلم "انگلش ونگلش " کے ذریعے بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوچکی ہیں ، آخری بارانہوں نے1997 میں فلم "جدائی"میں اداکاری کی تھی۔


پریٹی زنٹابھی آئندہ ماہ فلم "عشق ان پیرس"سےفلمی اسکرین پر دوبارہ نمودار ہورہی ہیں اور رانی مکھرجی کی بھی"نوون کلڈ جیسیکا" کے بعد نئی فلم "ائیا" اسی ماہ ریلیز ہونےجارہی ہے۔

بالی ووڈ کی سدابہار اداکارہ مادھوری ڈکشت نے بھی دو فلمیں سائن کرلی ہیں جن کے نام "گلاب گینگ"اور "دید عشقیہ"ہیں۔ کچھ عرصہ قبل کرشمہ کپور نے بھی فلم "ڈینجرس عشق "سے دوبارہ بالی ووڈ میں قدم رکھاتھا جبکہ روینہ ٹنڈن نے بھی فلمی میدان میں دوبارہ آنے کا عزم کرلیا ہے۔
Load Next Story