نیپال میں ہندو یاتریوں کی بس کھائی میں گرنے سے 12 بھارتی ہلاک

بھارتی یاتری کھٹمنڈو سے وطن واپس جارہے تھے کہ راستے میں بس کھائی میں جاگری


ویب ڈیسک April 22, 2015
نیپال دنیا کے ان ملکوں میں شمار ہوتا ہے جہاں سب سے زیادہ ٹریفک حادثات رونما ہوتے ہیں فوٹو: فائل 

نیپال میں ہندو یاتریوں کی بس کھائی میں گرنے سے 12 بھارتی ہلاک جب کہ 27 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے 45 ہندو یاتری نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہندوؤں کے مقدس مقام پشوپتی ناتھ مندر سے واپس بھارتی شہر گورکھ پور واپس آرہے تھے کہ ضلع ڈھاڈنگ کے گاؤں نوبیس کے قریب پہاڑی علاقے میں سفر کے دوران ان کی بس 100 میٹر گہری کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جب کہ 27 زخمی ہوگئے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو کھٹمنڈو کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ نیپال دنیا کے ان ملکوں میں شمار ہوتا ہے جہاں سب سے زیادہ ٹریفک حادثات رونما ہوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں