پاکستان کا یمن میں فضائی حملے روکنے کے سعودی اعلان کا خیر مقدم

یمن کے بحران کے پرامن حل کیلئے سعودی عرب کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک April 22, 2015
فضائی کارروائی کے خاتمے سے سیاسی عمل میں مدد ملے گی، تسنیم اسلم فوٹو: فائل

پاکستان نے یمن میں فضائی حملے روکنے کے سعودی اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یمن کے بحران کے پرامن حل کے لئے سعودی عرب کی خواہش اور فضائی کارروائی روکنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، فضائی کارروائی کے خاتمے سے سیاسی عمل میں مدد ملے گی اور فریقین کو مذاکرات کے ذریعے معاملے کے پرامن حل کا موقع ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں