افغان طالبان کا غیر ملکی افواج اور افغان حکام پر نئے حملوں کا اعلان

’’عزم‘‘ کے نام سے عسکری کارروائی میں گزشتہ 10 برس کے سب سے خونریز حملے کئے جائیں گی، افغان طالبان


ویب ڈیسک April 22, 2015
کارروائیوں کا آغاز جمعہ 24 اپریل سے ہوگا، طالبان فوٹو: فائل

افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہرسال کی طرح اس سال بھی موسم بہار میں نئے حملے کریں گے جن کا آغاز جمعے کو ہوگا۔

افغان طالبان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان تازہ حملوں میں غیر ملکی فورسز، حکومتی اہلکاروں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔ طالبان نے اپنی نئی کارروائیوں کو 'عزم' کا نام دیا ہے جو آئندہ جمعے کو صبح 5 بجے سے شروع کی جائیں گی، ملک میں مسلط غیر ملکی افواج کے خلاف گزشتہ 10 برس کی سب سے خونریز کارروائیاں ہوں گی۔

 

واضح رہے ہر سال موسم سرما کے دوران طالبان کی کارروائیوں میں کمی آجاتی ہے تاہم بہار سے اس میں ایک مرتبہ پھر شدت آجاتی ہے تاہم اس برس پہلی مرتبہ افغان فورسز کو براہ راست امریکی فوج کی حمایت حاصل نہیں ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔