کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی حلقہ این اے 246 تک محدود

ڈبل سواری پر لگائی گئی پابندی عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے محدود کی گئی ہے، ذرائع


ویب ڈیسک April 22, 2015
شہر میں تین روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی تھی، فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ سندھ نے شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر لگائی گئی پابندی این اے 246 کے حلقے تک محدود کرنے کی ہدایت کردی جب کہ ایم کیوایم نے ضمنی انتخاب کے موقع پر اس حلقے سے ڈبل سواری پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں کل ہونےوالے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس کے دوران شہر میں لگائی گئی موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کو صرف ضلعی وسطی تک محدود کرنے کی ہدایت کی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان کو ہدایت دیں کہ عوام کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈبل سواری پر عائد پابندی کو صرف ضلعی وسطی تک محدود کیا جائے۔

واضح رہے کہ این اے 246 میں ضمنی انتخاب کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس کی جانب سے شہر میں ڈبل سواری پر 3 روز کے لیے پابندی لگانے کی سفارش کی گئی تھی جس کا کل محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جب کہ ایم کیو ایم نے حلقہ این اے 246 میں ڈبل سواری پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |