این اے 246 میں بڑے مقابلے کی تیاریاں مکمل میدان سج گیا فیصلہ آج ہوگا

کنورنوید جمیل، عمران اسماعیل اور راشد نسیم انتخابی میدان میں قسمت آزمائیں گے


ویب ڈیسک April 22, 2015
الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقے کے ووٹرز کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے، فوٹو:فائل

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے246میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ آج ہوگی،تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،بڑے مقابلے کیلیے میدان سج گیا ہے، پتنگ، ترازو یا بلا فیصلہ آج ہوجائے گا،حلقے میں آج عام تعطیل ہے،پولنگ کا آغاز صبح 9 بجے ہو گا اور یہ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم،جماعت اسلامی،تحریک انصاف کے امیدواروں سمیت12امیدوارقسمت آزمائی کریں گے، انتخابی معرکہ 3اہم سیاسی جماعتوں ایم کیوایم، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان ہوگا، سیاسی مبصرین کے نزدیک یہ ملک کا حساس ترین الیکشن بن چکا ہے جس پر پورے ملک کی نظریں لگی ہوئی ہیں، تاریخ میں کسی ضمنی انتخاب میں ایسا جوش وخروش نہیں دیکھا گیا جو اس حلقے میں نظر آرہا ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q14/q14.webp

https://img.express.pk/media/images/mqm11/mqm11.webp

ضمنی انتخاب میں متحدہ قومی موومنٹ کے کنور نوید جمیل، جماعت اسلامی کے راشد نسیم اور تحریک انصاف کے عمران اسماعیل اہم امیدوار ہیں جب کہ دیگر 9امیدوار بھی اس انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں، حلقے میں 213 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جب کہ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3لاکھ 57 ہزار 781 ہے جو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے، مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 96 ہزار 187 اور خواتین ووٹرز ایک لاکھ 61 ہزار 594 ہے۔

https://img.express.pk/media/images/215042207403/215042207403.webp

الیکشن کمیشن نے 3 لاکھ 58 ہزار 500 بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں، ضمنی الیکشن کی وجہ سے حلقے میں آج عام تعطیل ہے، ایم کیو ایم، جماعت اورپی ٹی آئی کی کارکردگی پرگزشتہ کئی دن سے تبصرے جاری ہیں،سیاسی حلقے کہتے ہیں،حلقہ این اے 246میں مقابلہ متحدہ،پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کانہیں ہے بلکہ یہ مقابلہ جماعت اورپی ٹی آئی کے درمیان دوسری پوزیشن حاصل کرنے کاہے۔ واضح رہے اس حلقے کو 11 مارچ کے بعدخاصی مقبولیت حاصل ہوئی ہے،جب ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر آپریشن کیا گیا اور کارکنان کی گرفتاریاں اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اورجماعت کے امیرسراج الحق نے عزیزآباد کے دورے کیے اورانتخابی جلسوں سے خطاب کیا شہر کی اہم سماجی اورتعلیمی شخصیات کا کہنا ہے کہ اس حلقے میں متحدہ کامسئلہ مارجن کاہے اگر متحدہ اس نشست پر سوا لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو ایم کیو ایم کا گراف ماضی کی طرح برقراررہے گا اگر متحدہ اس نشست پر ایک لاکھ سے کم ووٹ لیتی ہے اور جماعت اسلامی، پاکستان تحریک انصاف ماضی کی روایت کوبرقرار رکھتے ہوئے غیریقینی ووٹ حاصل کرلیتی ہیں، تویہ ایم کیو ایم کیلیے ایک بڑا سیاسی دھچکہ ہوگا،اب دیکھنا یہ ہے کہ آج کامیابی کا سہرا عوام کس کے سرباندھتے ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/q24/q24.webp

https://img.express.pk/media/images/bilal/bilal.webp

ڈی جی رینجرزنے این اے 246 کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کادورہ کرکے وہاں رینجرز اہلکاروں کی تعیناتی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا، ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جرنل بلال اکبرنے حسین آباد میں واقعے گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج ایجوکیشن فارویمن میں قائم پولنگ اسٹیشن کادورہ کیا۔

https://img.express.pk/media/images/215042209814/215042209814.webp

اس موقع پرڈی جی رینجرز کو بتایا گیاکہ گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج ایجوکیشن فارویمن میں6 عمارتوں میں سے ایک عمارت میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے جس میں16پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں اور تمام بوتھ میں کلوز سرکٹ کیمرے نصب کیے جاچکے ہیں جب کہ پولنگ اسٹیشن میں ایک مانیٹرنگ روم بھی قائم کیا گیا ہے جہاں رینجرزافسران واہلکار تعینات ہوں گے جوتمام صورتحال کاجائزہ لیں گے، پولنگ اسٹیشنوں میں نصب کیے جانے والے کلوزسرکٹ کیمروں کے نظام کوچلانے کیلیے کے الیکٹرک کی جانب سے فراہم کی جانے والی بجلی پر انحصار کیا جارہا ہے جب کہ بجلی کی صورتحال میں کسی قسم کاتعطل آنے کی صورت میں تاحال کوئی تبادل نظام کا انتظام نہیں کیاجاسکا ہے۔



https://img.express.pk/media/images/q9/q9.webp

https://img.express.pk/media/images/thebo1/thebo1.webp

دوسری جانب کراچی پولیس اوررینجرزکی جانب سے حلقہ این اے246میں ضمنی انتخابات کے دوران سیکیورٹی پلان کوحتمی شکل دیدی ہے،ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے حلقہ این اے 246کادورہ کیا،اس موقع پر انھوں نے کہاکہ الیکشن کے موقع پرہرپولنگ اسٹیشنز پر پولیس کے 16 اہلکارپولنگ اسٹیشن کے اندراور 12باہرتعینات ہوں گے جب کہ انتہائی حساس مقام پرپولیس کمانڈوزکے علاوہ بکتربند گاڑیاں بھی تعینات کردی گئی ہیں،مجموعی طورپرپورے حلقے میں سیکیورٹی کیلیے پولیس کے 7ہزاراہلکارڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے، پولنگ اسٹیشنوں پرکیمروں کی تنصیب کاکام مکمل کرلیاگیاہے اورکیمروں سے مانیٹرنگ کیلیے ڈی سی آفس وسطی میں عارضی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم بھی قائم کردیاگیا ہے جہاں پولیس سمیت دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروںکے افسران تعینات ہوں گے۔پولیس ذرائع کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کے مین گیٹ پرپولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔

https://img.express.pk/media/images/q34/q34.webp

https://img.express.pk/media/images/ranger/ranger.webp

ویسٹ زون کے ہرتھانے سے 10 پولیس اہلکارڈیوٹی دیں گے،پولنگ کے دوران رینجرز اور پولیس اہلکارپولنگ اسٹیشنز کے اطراف میں گشت بھی کریں گے، رینجرز اور پولیس اہلکاروں کوبدھ کی شب ہی پولنگ اسٹیشن میں تعینات کردیاگیا تھا، رینجرز اورپولیس اہلکار رات پولنگ اسٹیشن میں گزاری ، اہلکاروں کوکپڑے ساتھ لے کرآنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی، سیکیورٹی پلان کے تحت ووٹ ڈالنے آنے والے شخص کو شناختی کارڈدیکھ کر پولنگ اسٹیشنز کے اندر جانے کی اجازت دی جائے گی،پلان کے مطابق عزیزآبادتھانے کی حدودمیں تمام پولنگ اسٹیشنز کے انچارج ایس پی ملیر،جوہرآبادتھانے کی حدودمیں پولنگ اسٹیشنزکے انچارج ایس پی بن قاسم،سپرمارکیٹ کے ایس پی کیماڑی، گلبرگ کے ایس پی انوسٹی گیشن ایسٹ ، شریف آباد کے ایس پی انوسٹی گیشن کورنگی جب کہ لیاقت آباد کے ایس پی انوسٹی گیشن ویسٹ ہوں گے۔

https://img.express.pk/media/images/q42/q42.webp

https://img.express.pk/media/images/pillion-riding/pillion-riding.webp

وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے عوامی شکایات مدنظر رکھتے ہوئے موٹرسائیکل پرڈبل سواری کی پابندی کوصرف ضلع وسطی تک محدودکرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں، یہ ہدایات انھوں نے بدھ کو قومی اسمبلی کے حلقے این اے246کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں، اجلاس میں ضلع وسطی میں ضمنی انتخابات کیلیے سیکیورٹی پلان کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری علم الدین بلو،سیکریٹری داخلہ مختار سومرو،آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی، ڈپٹی ڈی جی رینجرز بریگیڈیئر عمران، کمشنر کراچی شعیب صدیقی، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو، ڈی جی ویسٹ زون فیروز سمیت دیگرافسران نے شرکت کی۔

https://img.express.pk/media/images/q53/q53.webp

https://img.express.pk/media/images/qaim/qaim.webp

سیکریٹری داخلہ مختارسومرو نے اجلاس کوبریفنگ میں بتایاکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی کی سفارش پرمحکمہ داخلہ نے کراچی میں ڈبل سواری پرپابندی عائدکی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ ضمنی انتخابات محض ضلع وسطی میں ہورہے ہیں، اس لیے شہربھرمیں ڈبل سواری کی پابندی بلاجواز ہے، جمعرات کوشہرمیں ورکنگ ڈے ہے،ملازمین کو دفاتر جانا ہے، والدین اپنے بچوں کواسکول چھوڑنے جائیں گے، بعض لوگوں کواپنے اہلخانہ کواسپتال ، ریلوے اسٹیشنز، بس اڈوں پرلے کر جاناہوگا،میں ان افراد کو دشواریوں کا شکار کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ انھوں نے سیکریٹری داخلہ کوہدایت کی کہ نوٹیفکیشن میں فوری طور پرترمیم کرکے ڈبل سواری کی پابندی صرف ضلع وسطی تک محدود کی جائے۔انھوں نے کہا کہ مذکورہ پابندی کوضلع وسطی میں بھی ان علاقوں تک محدود رکھا جائے جہاں ضمنی انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے۔

آئی جی سندھ اورسیکریٹری داخلہ نے امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اپنے بریفنگ میں بتایا کہ پولیس اوررینجرز نے مشترکہ طور پرجامع سیکیورٹی پلان بنالیا ہے،حلقے میں213پولنگ اسٹیشنزہیں جن میں 769 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں یہ پولنگ اسٹیشنز55 عمارتوں میں قائم کیے جا چکے ہیں،آج کیلیے شہر بھر میں 7 ہزار پولیس افسران کوتعنیات کردیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ زون کیپٹن فیروزشاہ نے اجلاس کو بتایا کہ جن55عمارتوں میں پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں، ان میں770 پولیس ایلکاروں کو مقرر کیا گیا ہے،ایک ایس ایچ او 3 عمارتوں کی نگرانی کرے گا،اسی طرح852 پولنگ اسٹیشنز کی 2,556 اہلکار نگرانی کریں گے۔ایڈیشنل آئی جی نے اجلاس کوبتایاکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو18 ایس ایچ او،9ڈی ایس پیز اور11 ایس پیز کنٹرول کرنے کے مجازہوں گے۔

https://img.express.pk/media/images/ranger1/ranger1.webp

ڈپٹی ڈی جی رینجرزنے بتایا کہ علاقے میں 2622 رینجرزاہلکاروں کوتعینات کر دیا گیاہے، جن میں سے 1422 پولنگ اسٹیشنزکے اندر جبکہ 1200 پولنگ اسٹیشنزکے باہرتعینات ہوں گے، ہم نے پولنگ اسٹیشنزکے باہر کیمرے نصب کرکے رینجرز ہیڈکوارٹر میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم قائم کردیاہے۔انھوں نے کہاکہ اگرکہیں کوئی گڑبڑ نظر آئی اورامن و امان کا مسئلہ پیدا ہوا تو ہماری ریپڈریسپانس فورس3منٹ میں علاقے میں پہنچ جائے گی۔ چیف سیکریٹری سندھ نے کہاکہ کوئی بھی ووٹرپونگ بوتھ کے اندرموبائل فون نہیں لے جاسکتا،ہم نے213 پولنگ اسٹیشنز کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، ہماری ہر ووٹر بھی کڑی نظرہوگی تاکہ کوئی بیلٹ پیپر کو بوتھ سے باہر نہیں لاسکے، کٹی پہاڑی، بنارس سمیت 20 حساس مقامات ہیں جہاں پرہم نے 420 پولیس اہلکاروں کومقررکردیا ہے۔

کمشنر کراچی نے اجلاس کو بتایاکہ تمام ووٹرز کااصلی شناختی کارڈ چیک کیا جائے گا،اسلحہ کی نمائش کو کسی بھی قیمت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری داخلہ کوہدایت کی کہ وہ انتخابی عمل کی مکمل نگرانی کریں اورپولیس ورینجرزسے رابطوں میں رہیں جبکہ ان کولمحہ بہ لمحہ باخبر رکھاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |