کراچی نئے بلدیاتی نظام کے خلاف قوم پرست جماعتوں کا احتجاجی مظاہرہ

قوم پرست جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام سندھ کو تقسیم کرنےکی کوشش ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیاجائےگا۔

قوم پرست جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام سندھ کو تقسیم کرنےکی کوشش ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیاجائےگا۔ فوٹو: ایکسپریس

نئے بلدیاتی قانون کے خلاف سندھ کے قوم پرستوں سمیت مختلف جماعتوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

کراچی پریس کلب کے سامنے مظاہرے میں سندھ بچاؤ کمیٹی کے کنوینر جلال محمود شاہ، ڈاکٹر قادرمگسی، سنان قریشی، ن لیگ کے رہنما سلیم ضیا، فنکشنل لیگ اور دیگرجماعتوں کے رہنما شریک ہوئے۔ مظاہرین نے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر بلدیاتی نظام کے خلاف نعرے درج تھے۔


اس موقع پر قوم پرست جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام سندھ کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے اور اسے کسی صورت قبول نہیں کیاجائے گا۔ رہنماؤں نے کہا کہ اگر یہ قانون واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

احتجاج کے پیش نظر ریڈ زون جانے والے راستوں کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا گیا تھا جس کے باعث ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر اور اطراف کے علاقوں میں ٹریفک جام رہی۔

Recommended Stories

Load Next Story