تحریک انصاف کی شخصیات کا بیان ریکارڈ کرنے اور جرح کیلئے جوڈیشل کمیشن میں درخواست

37 حلقوں کا ریکارڈ سر بمہر اور 13 شخصیات کا بیان قلمبند کرنے سمیت جرح کے لیے 2 مختلف درخواستیں جمع کرائی گئیں


ویب ڈیسک April 22, 2015
تحریک انصاف کی جانب سے عام انتخابات میں جاری کیے گئے اپنے وائٹ پیپر سمیت دیگر دستاویزات کو بطور ثبوت کمیشن میں جمع کرایا گیا ہے

پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمشین میں شخصیات کا بیان ریکارڈ کرنے اور جرح کے لیے درخواستیں جمع کرادی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق تحریک انصاف کی جانب سے عدالتی کمیشن میں 37 حلقوں کا ریکارڈ سر بمہر کرنے اور عام انتخابات کے وقت پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ، چیف سیکریٹری، الیکشن کمیشن حکام اور سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول سمیت 13 شخصیات کے بیان قلم بند کرنے سمیت جرح کے لیے 2 مختلف درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے عام انتخابات میں جاری کیے گئے اپنے وائٹ پیپر سمیت دیگر دستاویزات کو بطور ثبوت کمیشن میں جمع کرایا گیا ہے جب کہ دوسری جانب چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ وہ آج جوڈیشل کمیشن میں پیشں ہوں گے جس سے انتخابات میں مینڈیٹ چوری کرنے والوں کی نشاندی ہوگی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا اعلیٰ عدالتی کمیشن آج کارروائی کا آغاز کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں