ون ڈے رینکنگ میں گرین شرٹس تاریخی پستی کا شکار ہوگئے
بنگلہ دیش کے ہاتھوں وائٹ واش کا شکار ہونے والی پاکستان کرکٹ ٹیم عالمی ایک روزہ رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر چلی گئی
ون ڈے رینکنگ میں بھی گرین شرٹس تاریخی پستی کا شکار ہوگئے۔
پہلی مرتبہ آٹھویں نمبر پر تنزلی کی خفت اٹھانا پڑگئی، چیمپئنز ٹرافی 2017 سے بھی باہر ہونے کا خطرہ سر پر منڈلانے لگا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے ہاتھوں وائٹ واش کا شکار ہونے والی پاکستان کرکٹ ٹیم عالمی ایک روزہ رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر چلی گئی، یہ پہلا موقع ہے جب گرین شرٹس نہ صرف بنگلہ دیشی ٹیم سے سیریز ہارے، وائٹ واش کا شکار ہوئے بلکہ ساتھ میں پہلی ہی مرتبہ رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر پہنچنے کی خفت سے دوچار ہوئے۔
سیریز میں 0-3 سے شکست کی وجہ سے گرین شرٹس کو 3 پوائنٹس کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑا، جس سے تعداد ویسٹ انڈیز کے برابر 92 ہوگئی،کیریبیئن سائیڈ کو 0.13 پوائنٹ کی برتری نے ساتویں نمبر پر ترقی دلا دی،کلین سوئپ کے کارنامے پر خوشیاں منانے والے ٹائیگرزکے پوائنٹس کی تعداد اب 81 ہوگئی ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان فاصلہ سمٹ کر صرف 11 پوائنٹس رہ گیا۔ آٹھویں نمبر پر تنزلی سے پاکستانی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی سے بھی باہر ہونے کے خدشات سامنے آنے لگے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پہلے ہی اس بات کی تصدیق کرچکی کہ 30 ستمبر 2015 تک ون ڈے رینکنگ کی ٹاپ 8 ٹیمیں2017 میں انگلینڈ میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کھیلیں گی۔
بظاہر تو پاکستانی ٹیم اور بنگلہ دیش میں ابھی کافی فاصلہ باقی ہے لیکن سری لنکا کے خلاف اگلی سیریز میں ایک رسوا کن ناکامی اور بنگلہ دیش کی چند دیگر بڑی ٹیموں کیخلاف اچھی کارکردگی خطرے کی گھنٹی بجا سکتی ہے۔