کسی صورت ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ نہیں کریں گے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

کچھ لوگ سوچ رہےہیں کہ کسی پروپیگنڈےسےایم کیوایم کوختم کردیں گےلیکن عوام کےمینڈیٹ کوکچلنےکی ہرکوشش ناکام ہوگی،قمر منصور


ویب ڈیسک April 23, 2015
کچھ لوگ سوچ رہےہیں کہ کسی پروپیگنڈےسے ایم کیوایم کوختم کردیں گے لیکن عوام کےمینڈیٹ کوکچلنےکی ہرکوشش ناکام ہوگی، قمر منصور

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ این اے 246 میں ضمنی انتخاب کے موقع پر ایسے حالات پیدا کیے جارہے ہیں کہ ایم کیو ایم بائیکاٹ کی طرف چلے جائے تاہم متحدہ کسی صورت بائیکاٹ نہیں کرے گی۔

کراچی کے خورشید بیگم میموریل حال میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن قمر منصور کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کےخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ہم الیکشن کمیشن کےساتھ مکمل تعاون کررہےہیں لیکن ایم کیوایم پرجعلی پولنگ اسٹیشن بنانےکاالزام لگایاجارہاہے اور ضمنی انتخاب کےدوران سیکیورٹی کے نام پرتنگ کیا جارہا ہے جب کہ مخالفین کو آسانی دینے کے لیے غیرقانونی ہتھکنڈے استعمال کیےجارہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسےحالات پیدا کیے جارہے ہیں کہ ایم کیوایم بائیکاٹ کی طرف چلی جائے لیکن ایم کیوایم کسی صورت ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، ایم کیوایم واحدجماعت ہے جو ہر وقت الیکشن کےلیےتیاررہتی ہے۔

قمر منصور نے کہا کہ آج کا الیکشن سب کےسامنےسچائی ثابت کردے گا، کچھ لوگ سوچ رہےہیں کہ کسی پروپیگنڈےسے ایم کیوایم کوختم کردیں گے لیکن عوام کےمینڈیٹ کوکچلنےکی ہرکوشش ناکام ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں