چین پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری میں سرفہرست آگیا

 9 ماہ کے دوران چین نے17کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی، اسٹیٹ بینک


این این آئی April 23, 2015
 9 ماہ کے دوران چین نے17کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی، اسٹیٹ بینک فوٹو: فائل

چین پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں سرفہرست آگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے9ماہ کے دوران چین نے پاکستان میں 17 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جس کے بعد چین پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں سرفہرست آگیا ہے جبکہ چین کے صدر کے حالیہ دورہ پاکستان میں دونوں ممالک کے درمیان46ارب ڈالر کے متعدد معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔

چین کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی اقتصادی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو گا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں 17کروڑ 50 لاکھ ڈالر سے امریکا دوسرے جبکہ متحدہ عرب امارات اور اٹلی بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |