نئی دہلی میں وزیراعلیٰ کیجریوال کے جلسے میں کسان کی خودکشی

جلسے کے دوران راجستھان سے تعلق رکھنے والے کسان گجیندر سنگھ گلے میں پھندا ڈال کر درخت سے لٹک گیا


INP April 23, 2015
فصل تباہ ہوگئی ہے اور اب اس کے پاس اپنے 3 بچوں کو پالنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے، خود کشی کرنے والے شخص کا خط۔ فوٹو: اے ایف پی

بھارت کے دارالحکومت میں ایک کسان نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے جلسے کے دوران درخت سے لٹک کر خودکشی کر لی۔

عام آدمی پارٹی نے کسانوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے نئی دہلی میں ایک جلسے کا انعقاد کیا تھا اور جلسے سے عام آدمی پارٹی کے رہنما خطاب کر رہے تھے کہ ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والے کسان گجیندر سنگھ گلے میں پھندا ڈال کر درخت سے لٹک گیا وہاں موجود لوگوں اور پولیس نے انھیں اسپتال پہنچایا لیکن ڈاکٹروں کے مطابق وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکا تھا۔

پولیس کے مطابق گجیندر سنگھ نے ایک خط چھوڑا ہے جس میں اس نے لکھا ہے کہ بے موسم برسات سے اس کی فصل تباہ ہوگئی ہے اور اب اس کے پاس اپنے 3 بچوں کو پالنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |