حکومت کا این اے 246 میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ

فیصلہ شہریوں کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ

ایم کیوایم کی جانب سے ضمنی انتخاب کے موقع پر ڈبل سواری پر سے پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ فوٹو : فائل

لاہور:
حکومت نے این اے 246 میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے ضلع وسطی میں ضمنی انتخاب کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر لگائے جانے والی پابندی اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیصلہ شہریوں کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے ضمنی الیکشن کے دوران سیکیورٹی خدشات کے باعث موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگائی تھی جب کہ ایم کیوایم نے بھی ڈبل سواری پر سے پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
Load Next Story